تمام کھلاڑیوں کی فٹنس بہترین ہے، اچھا پرفارم کریں گے، مصباح الحق

بدھ 4 جون 2014 12:29

تمام کھلاڑیوں کی فٹنس بہترین ہے، اچھا پرفارم کریں گے، مصباح الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جون 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سمر کیمپ سے کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس بہتر بنانے کا موقع ملا ہے۔ محمد عرفان کا فٹ ہونا خوش آئند ہے۔کپتانی کا معاملہ بورڈ کے ہاتھ میں ہے۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سمر کیمپ میں شرکت سے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی ہے۔

اس سے کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔ مصباح الحق نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ساتھ سینئرز کی فٹنس سے بھی مطمئن ہیں۔ انہوں نے وقار یونس کے کوچ مقرر ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔ کپتانی کے معاملے پر انکا کہنا تھا کہ یہ معاملہ انکے ہاتھ میں نہیں۔ مصباح الحق نے فاسٹ بولر محمد عرفان کو بالنگ اٹیک کا اہم ہتھیار قرار دیا۔

وقت اشاعت : 04/06/2014 - 12:29:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :