قومی کرکٹرامام الحق اورشاداب خان پاکستان پہنچ گئے

امام الحق ون ڈے سیریز مکمل ہونے پر لوٹے ہیں، امام ٹی ٹوئٹی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے

ہفتہ 10 اپریل 2021 20:19

قومی کرکٹرامام الحق اورشاداب خان پاکستان پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2021ء) قومی کرکٹرامام الحق اورشاداب خان جنوبی افریقا سے پاکستان پہنچ گئے۔دوحا سے امام الحق کی لاہورجبکہ شاداب خان اسلام آباد کی فلائٹ تھی، دوحا ایئرپورٹ پربنگلہ دیش کے شہرڈھاکہ میں تین ملکی ٹورنامنٹ جیتنے والی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھی دونوں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اورتصاویربنوائیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے واپس آئے ہیں، جبکہ امام الحق ون ڈے سیریز مکمل ہونے پر لوٹے ہیں، امام ٹی ٹوئٹی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔
وقت اشاعت : 10/04/2021 - 20:19:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :