سابق سری لنکن کرکٹر جے سوریا پر یونیورسٹی طلبا پر حملے کا الزام

جمعرات 5 جون 2014 13:14

سابق سری لنکن کرکٹر جے سوریا پر یونیورسٹی طلبا پر حملے کا الزام

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5جون 2014ء) سری لنکا کے سابق کرکٹر اور موجودہ وزیر سنتھ جے سوریا پر یونیورسٹی کے طلبا پر حملے کا الزام عائد ہوگیا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن جماعت کے رہنما جیانتھا ویموکھتی پیرمونا نے جے سوریا پر الزام عائد کیا ہے جب یونیورسٹی کے طالب علم ایک نمائش کے خلاف احتجاج کررہے تھے تو جے سوریا نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر ان پر حملہ کیا۔ دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیف سلیکٹر جے سوریا نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں علاقے کا ممبر پارلیمنٹ ہوں، مقامی افراد کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کے طلبا کے رویے کے خلاف احتجاج میں شریک ہوا مگر اس وقت ان کے ساتھ نہیں تھا جب یہ مبینہ واقعہ پیش آیا۔

وقت اشاعت : 05/06/2014 - 13:14:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :