بلی جین کنگ کپ کے پلے آف ٹائی کے لئے برطانوی سکواڈ کا اعلان

منگل 13 اپریل 2021 13:27

بلی جین کنگ کپ کے پلے آف ٹائی کے لئے  برطانوی سکواڈ کا اعلان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2021ء) برطانوی ٹینس سکواڈ میکسیکو کے خلاف بلی جین کنگ کپ کے پلے آف ٹائی میں جوہانا کونٹا  کے بغیر ہوگا۔برطانوی نمبر ایک جوہاناکونٹا فٹنس مسائل کے باعث انتخاب کےلئے  دستیاب نہیں تھی  ۔29 سالہ برطانوی  ٹینس سٹار کافی عرصہ سے  گھٹنوں کی انجری کا شکار ہیں اور وہ تاحال گھٹنوں کی تکلیف سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکی ہیں۔

(جاری ہے)

بلی جین کنگ کپ کے پلے آف ٹائی کے لئے برطانوی سکواڈ میں ہیتھر  واٹسن اہم کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل ہیں جبکہ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں  ہیریئٹ ڈارٹ ، کیٹی سوان ، جوڈی برج اور کیٹی بولٹر  شامل ہیں۔یہ ٹائی روہیمپٹن میں تماشائیوں کے بغیر کھیلی جائے گی۔ بلی جین کنگ کپ کے پلے آف ٹائی 16اپریل سے شروع  ہوگی۔بلی جین کنگ کپ کے پلے آف ٹائی  کی  فاتح ٹیم اپریل 2022 میں  12 ٹیموں کے فائنلز میں شامل ہوگی ۔
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 13:27:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :