ہیگ‘ ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت نے ملائیشیا کو 3 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی

ہفتہ 7 جون 2014 22:08

ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2014ء) ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت نے ملائیشیا کو 3 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی‘ ہاکی ورلڈ کپ کے بھارت اور ملائیشیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف میں بھارت نے ایک گول کرکے برتری حاصل کی جو مقررہ وقت تک برقرار رہی دوسرا ہاف شروع ہوا تو دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے اور بھارت نے مزید 2 گول کیے ملائیشیا کی ٹیم نے بھی دو گول کیے تاہم میچ کے اختتام تک ملائیشیا کی ٹیم مزید کوئی گول نہ کر سکی اور یوں بھارت نے دو کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کرلی۔

وقت اشاعت : 07/06/2014 - 22:08:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :