پی ایچ ایف کا 2020 چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ، ایف آئی ایچ نے پرائم منسٹر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں غیر ملکی ٹیموں کو بھیجنے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ،اختر رسول

اتوار 15 جون 2014 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 2020ء میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے بڈ جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ایچ ایف کے سربراہ اختر رسول کے مطابق 2020ء میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے با ضابطہ طور پر آئندہ چند ہفتوں میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو سیکیورٹی پلانز اور تحریری بڈ جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایف آئی ایچ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی مقابلوں کی بحالی کیلئے کردار ادا کرے گی اور وہ ایف آئی ایچ کے صدر لینڈرو نیگر کے تعاون کی یقین دہانی کرانے پر ان کے مشکور ہیں۔ اولمپین اختر رسول نے کہا کہ ایف آئی ایچ نے پرائم منسٹر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں غیر ملکی ٹیموں کو بھیجنے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے جو ہمارے لئے حوصلہ افزا بات ہے، ایف آئی ایچ کی طرف سے پی ایم گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے پاکستان میں انعقاد کی منظوری پاکستان ہاکی کیلئے بریک تھرو ہے اور پاکستان میں انٹرنیشنل مقابلوں کی بحالی سے قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی-

وقت اشاعت : 15/06/2014 - 13:42:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :