پاکستان کبڈی فیڈریشن پی کے ایف نے رواں برس اگست میں ایران کو کبڈی سیریز کھیلنے کی دعوت دیدی

اتوار 15 جون 2014 13:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن (پی کے ایف) نے رواں برس اگست میں ایران کو کبڈی سیریز کھیلنے کی دعوت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

پی کے ایف کے سیکرٹری محمد سرور نے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ ہم نے حالیہ دورہ تہران کے دوران ایران کو پانچ کبڈی میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے اور یہ سیریز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم جلد پاکستان سپورٹس بورڈ حکام کو سیریز کے حوالے سے انفارم کریں گے اور اس کے بعد ایران کبڈی فیڈریشن کے حکام کو سیریز کا حتمی شیڈول بھیجیں گے، یہ سیریز ایشین سٹائل کے تحت کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم رواں سال ستمبر میں سرکل کبڈی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس میں ہم بھارت، افغانستان، ایران اور کئی دوسری ٹیموں کو مدعو کریں گے

وقت اشاعت : 15/06/2014 - 13:42:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :