کورونا کے بڑھتے کیسز، بھارت عالمی ہاکی کانگریس کی میزبانی سے محروم

تمام نمائندوں ، ان کے اہل خانہ کی حفاظت اور صحت ہماری اولین ترجیح ہے:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 23 اپریل 2021 13:06

کورونا کے بڑھتے کیسز، بھارت عالمی ہاکی کانگریس کی میزبانی سے محروم
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 اپریل 2021ء ) بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن(ایف آئی ایچ) نے اپنے 22 ویں کانگریس اجلاس کو فزیکلی رکھنے کے بجائے ورچوئلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس 22 مئی کو بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں شیڈول تھا تاہم بھارت میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے وہ میزبانی سے محروم ہوگیا۔

ایف آئی ایچ نے مشاورت کے بعد اجلاس ور چوئل رکھنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ تمام نمائندوں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت اور صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران صورتحال انتہائی تشویش ناک ہوچکی ہے اور گزشتہ روز 3 لاکھ 32 ہزار 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2263 مریض انتقال کر گئے۔ یومیہ کیسز کی یہ تعداد دنیا میں سب سے بلند ہے۔ اب تک بھارت میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 920 ہے۔                                                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 23/04/2021 - 13:06:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :