دنیا بھر میں فٹبال فیور عروج پر : پاکستانی کرکٹرز بھی فٹبال میچوں کا لطف اٹھا رہے ہیں

منگل 17 جون 2014 15:06

دنیا بھر میں فٹبال فیور عروج پر : پاکستانی کرکٹرز بھی فٹبال میچوں کا لطف اٹھا رہے ہیں

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) دنیا بھر میں فٹ بال فیور عروج پر ہے۔دنیا کے اس مقبول کھیل کے سنسنی خیز مقابلوں کو دیکھنے کے کے لئے جہاں کروڑں شائقین اس کے سحر میں مبتلا ہیں۔وہیں پاکستانی کرکٹرز بھی رات کو جاگ کر فٹ بال میچوں کا لطف اٹھا رہے ہیں۔مشہور کھلاڑی شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ جیتنے کے لئے پرتگال کو فیورٹ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پرتگال کا مداح رہا ہوں اور ان کے تمام میچ دیکھتا ہوں۔عظیم جاوید میاں داد کی پسندیدہ ٹیم برازیل ہے۔شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ مصروفیات کی وجہ سے کچھ میچ مس کئے ہیں لیکن فٹ بال کو فالو کررہاہوں۔تاہم میری پسندیدہ ٹیم پرتگا ل ہے۔یورپ کی اس ٹیم کے ساتھ میری تمام تر نیک خواہشات ہیں۔سابق کرکٹ کپتان جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ میں خود بچپن سے فٹ بال کھیلتا تھا۔

(جاری ہے)

کے ایم سی اسٹیڈیم میں اپنے بڑے بھائی بشیر میاں داد کے ساتھ فٹ بال کھیلنے جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح میری فیورٹ ٹیم برازیل ہے۔حالانکہ ان کے پاس ماضی کی طرح کوالٹی کھلاڑی نہیں ہیں۔ آج کھلاڑی شارٹ پاسسز پر انحصار کرتے ہیں۔جاوید میاں داد نے ارجنٹائن کے میسی کو دور جدید میں اپنا پسندیدہ فٹ بالر قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ میسی جادوگر ہے۔اس کو ایکشن میں دیکھنے کا مزہ ہی ہے۔

وقت اشاعت : 17/06/2014 - 15:06:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :