قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ تا حال شروع نہ ہوسکا

ہاکی فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی درخواست کر دی گئی

پیر 26 اپریل 2021 15:47

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ تا حال شروع نہ ہوسکا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2021ء) قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ تا حال شروع نہ ہوسکا جس کے بعد ہاکی فیڈریشن اور اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری میڈیکل کمیشن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او ای) ڈاکٹر اسد عباس کے مطابق قومی کھلاڑیوں کو اس وقت ویکسین کی اشد ضرورت ہے، ویکسین کا عمل مکمل کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری میڈیکل کمیشن ڈاکٹر اسد عباس نے کہا کہ ویکسین کی ڈوز مکمل ہونے کے تین ہفتوں بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں، ہاکی کے جونئیر اور سینئر کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل سرگرمیاں شروع ہونے والی ہیں۔ڈاکٹر اسد عباس کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے لیے بھی کھلاڑیوں اورآفیشلز کی کورونا ویکسینیشن ہونی ہے، کھلاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسینیشن لگانی چاہیے
وقت اشاعت : 26/04/2021 - 15:47:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :