پریتی زنٹا نے آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 جون 2014 15:21

پریتی زنٹا نے آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19جون 2014ء) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریٹی زنٹا اورنیس واڈیا کی کہانی میں اہم موڑ آگیا ۔ اداکارہ پریتی زنٹا نے آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کے حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پریٹی زنٹا کنگز الیون پنجاب کی شریک مالک ہیں،پریٹی زنٹا نے حال ہی میں کنگز الیون کے دوسرے شریک مالک نیس واڈیا پر ممبئی کے وان کھیڈا سٹیڈیم میں مبینہ طور بدتمیزی کرنے کے الزام میں مقد مہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پریٹی زنٹا شیئرز کی فروخت کے بعد ممبئی سے امریکی ریاست لاس اینجلس منتقل ہوں گی۔پریٹی زنٹاکے قریبی دوست کے مطابق وہ آج کل لاس اینجلس میں ہی مقیم ہیں بھارت میں صرف آئی پی ایل میچوں کے دوران آتی ہیں۔دوسری جانب واڈیا گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پریٹی زنٹاکیس کے حوالے سے انڈر ورلڈ کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور انہوں نیمتنبہ کیا گیاہے کہ اگر اداکارہ مزیدہراساں کی گیا تو کاروبار کونقصان پہنچ سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 19/06/2014 - 15:21:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :