افغان کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کریگی

ہفتہ 28 جون 2014 19:11

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 2جون 2014ء) افغانستان کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کریگی جہاں وہ چار ون ڈے اور دو چار روزہ میچزکی سیریز کھیلے گی۔ بلاوایو میں کوئنز سپورٹس کلب ون ڈے جبکہ ہرارے سپورٹس کلب چار روزہ میچوں کی میزبانی کریگا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی ٹیم نے رواں برس کے آغاز میں ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنا تھیں مگر مالی بحران کی وجہ سے زمباوے نے سیریز کی میزبانی سے انکار کر دیا تھا۔

ونڈے سیریز سے قبل افغانستان کی ٹیم دو وارم اپ میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ونڈے سیریز کا پہلا میچ 18 جولائی، دوسرا 20 جولائی، تیسرا 22 جولائی، چوتھا 24 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو چار روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی جو کہ 5 اگست کو اختتام پذیر ہو گی۔

وقت اشاعت : 28/06/2014 - 19:11:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :