اباخیل لکی مروت میں گرلز سکول میں باسکٹ بال کورٹ و بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر مکمل

2.28 ملین کی لاگت سے مکمل ہونیوالی اس سکیم سے علاقے میں طالبات کو باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کی سہولیات میسر آسکیں گی، ڈائریکٹرمراد علی مہمند

Amjad Ali khan امجد علی خان منگل 25 مئی 2021 11:48

اباخیل لکی مروت میں گرلز سکول میں باسکٹ بال کورٹ و بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر مکمل
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شروع کئے جانیوالے ایک ہزار سپورٹس سہولیات پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں جبکہ کئی منصوبے مکمل بھی ہوچکے ہیں  ابا خیل لکی مروت میں لڑکیوں کے سکول میں باسکٹ بال و اوپن بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر مکمل ہوگئی ' خیبر پختونخوا کے پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے شروع کئے گئے منصوبے میں اس سکیم کو بھی شامل کیا گیا تھا

2.

(جاری ہے)

28 ملین کی لاگت سے مکمل ہونیوالی اس سکیم سے علاقے میں طالبات کو باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کی سہولیات میسر آسکیں گی' کھیلوں کے ایک ہزار پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے مکمل ہونیوالے منصوبے کا بھی جائزہ لیا ان کے ہمراہ پی ڈی امیر محمد'ڈی ڈی سید ظاہر علی شاہ 'ڈی ڈی جی آئی ایس ارسلان خان اے ڈی شاہ حسین اور فیلڈ انجنیئرز احمد علی 'اسد خان 'پارس خان اور عمر خان شامل تھے 'ڈائریکٹر پراجیکٹس مراد علی مہمند کے مطابق وہ صوبے میں جاری تمام سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور صوبائی حکومت کی طرف سے جاری فنڈز کے مطابق ابتدائی طور پر ڈھائی سو کھیلوں کی سہولیات کو مکمل کیا جارہا ہے جس سے صوبے میں کھیلوں کی سہولیات میں نئی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ' انہوں نے کہا کہ سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک کی ہدایات پر تمام منصوبوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور منصوبوں کا معیار بھی مختلف مراحل میں چیک کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ٹھیکہ داروں کوبتا رکھاہے کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اس کے ساتھ انہیں تمام منصوبے بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں منصوبوں پر شبانہ روز کام جاری ہے' انہوں نے کہا کہ  ہمارا ٹارگٹ موجودہ بجٹ میں پہلے مرحلے میں 250 منصوبوں کو مکمل کر نا ہے 'خواتین کی کھیلوں کی سہولتوں کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ' وزیراعلی خیبر پختون خوا نے اباخیل لکی مروت گرلز ہائی سکول میں اوپن بیڈمنٹن کورٹ اور باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر پر ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور  پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی کوششوں کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی جاری سکیموں پر اسی طرح تیزی سے کام جاری رہے گا اور صوبائی حکومت کی سپورٹس کی بہتری کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو عملی جامہ پہنایا جائیگا'

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان  نے سپورٹس سیکرٹری عابد مجید  ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ اسفندیار خٹک اور کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کی کو دیگر سکیموں پر بھی توجہ دینے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تحصیل کی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی' وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے اباخیل لکی مروت میں واقع گرلز ہائی سکول میں مکمل ہونیوالے سکیم کے بار ے میں بھی اپنی سوشل میڈیا کے اکائونٹ پر بیڈمنٹن کورٹ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیںجنہیں ہر طبقہ فکر کی جانب سے سراہا جارہا ہے وزیراعلیٰ محمود خان نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ صوبہ بھر میں کھیلوں کی بہترین سہولتوں کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

وقت اشاعت : 25/05/2021 - 11:48:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :