خیبرپختونخواانڈر16 انٹر سکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ

Amjad Ali khan امجد علی خان بدھ 8 ستمبر 2021 17:43

خیبرپختونخواانڈر16 انٹر سکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 ستمبر2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ'محکمہ کھیل خیبرپختونخوا اور محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے اشتراک سے انڈر16 انٹرسکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ ستمبر کے آخری ہفتے سے تمام اضلاع میں شروع ہوگا ، اس سلسلے میں پی سی بی خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹیو بابر خان کے زیر صدارت اجلاس قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوا جس میں محکمہ کھیل سے ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک، ڈائریکٹر یس سپورٹس رشید ہ غزنوی ، ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ ، ڈائریکٹر قبائلی اضلاع پیر عبداﷲ ، سمیت دیگر افسران اور محکمہ تعلیم سے ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ابراہیم سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ انٹر سکولز انڈر16 کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں بابر خان نے کہا کہ  پہلے مرحلے میںتمام ڈسٹرکٹس میں ٹرائلز کیلئے سکولز کا انتخاب کیاجائیگا ، دوسرے مرحلے میں ہر ڈسٹرکٹس میں سولہ سکولز منتخب کئے جائینگے ان کے درمیان انٹرا سکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد کی جائیگے جس کے بعد اس کی فائنلسٹ ٹیمیں ہر سٹی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سے آل کے پی کے انٹر سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کے لئے سامنے آئیں گی جن کے درمیان آل خیبرپختونخوا انٹر سکولز کرکٹ چیمپئن شپ منعقد ہوگی اور یہاں سے ونر اور رنر اپ دو ٹیمیں آل پاکستان مقابلوں کے لئے منتخب ہوں گی اور پاکستان کی سطح پر کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا جائے گا اور ان مقابلوں کی ونر ٹیم پاکستان چیمپئن قرار دی جائیگی انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد ٹیمیں فائنل کی جائیں گی اور پھر مقابلوں کا آغاز ہوگا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان مقابلوں سے ہمیں بہترین کھلاڑی ملیں گے جو نہ صرف صوبائی 'قومی بلکہ مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کریںگے۔

وقت اشاعت : 08/09/2021 - 17:43:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :