خیبرپختونخواانڈر16انٹر سکولز کرکٹ چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ

بدھ 8 ستمبر 2021 21:22

خیبرپختونخواانڈر16انٹر سکولز کرکٹ چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ،محکمہ کھیل خیبرپختونخوا اور محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے اشتراک سے انڈر16 انٹرسکولز کرکٹ چمپئن شپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چمپئن شپ ستمبر کے آخری ہفتے سے تمام اضلاع میں شروع ہوگی اس سلسلے میں پی سی بی خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹو بابر خان کے زیر صدارت اجلاس قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوا جس میں محکمہ کھیل سے ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک، ڈائریکٹر سپورٹس رشید ہ غزنوی ، ڈائریکٹر آپریشن سید ثقلین شاہ ، ڈائریکٹر قبائلی اضلاع پیر عبداللہ ، سمیت دیگر افسران اور محکمہ تعلیم سے ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ابراہیم سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ انٹر سکولز انڈر16 کرکٹ چمپئن شپ منعقد کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں بابر خان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تمام ڈسٹرکٹس میں ٹرائلز کیلئے سکولز کا انتخاب کیاجائے گا ، دوسرے مرحلے میں ہر ڈسٹرکٹس میں 16 سکولز منتخب کئے جائیں گے ۔ ان کے درمیان انٹرا سکولز کرکٹ چمپئن شپ منعقد کی جائے گی جس کے بعد اس کی فائنلسٹ ٹیمیں ہر سٹی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سے آل کے پی کے انٹر سکولز کرکٹ چمپئن شپ کے لئے سامنے آئیں گی جن کے درمیان آل خیبرپختونخوا انٹر سکولز کرکٹ چمپئن شپ منعقد ہوگی اور یہاں سے ونر اور رنر اپ دو ٹیمیں آل پاکستان مقابلوں کے لئے منتخب ہوں گی اور پاکستان کی سطح پر کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا جائے گا اور ان مقابلوں کی ونر ٹیم پاکستان چمپئن قرار دی جائیں گی ۔
وقت اشاعت : 08/09/2021 - 21:22:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :