ففیفا ورلڈ کپ 2014ء ،پری کوارٹر فائنل مرحلے میں (آج) دو میچز کھیلے جائینگے

پیر 30 جون 2014 15:50

برازیلیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جون 2014ء) فیفا ورلڈ کپ 2014ء کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں (آج) منگل کو آخری دو فائنل میچز کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

پہلا پری کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ساؤ پاؤلو میں جبکہ ایونٹ کا آخری پری کوارٹر فائنل میچ بلجیم اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان سلواڈور کے مقام پر کھیلا جائیگا ۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 4 جولائی سے شروع ہوگا، سیمی فائنل مرحلہ 8 جولائی جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 13 جولائی کو کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 30/06/2014 - 15:50:32