دوسرا پیس کپ کرکٹ،دفاعی چمپئن عمر سی سی کا فاتحانہ آغا ز، قاسمی سی سی کو 5 وکٹوں سے مات

منگل 1 جولائی 2014 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) حسین لو ائی کرکٹ اسٹیڈیم پر نیا ناظم آبا د میں منعقد ہو نے والے دوسرے پیس کپ فلڈ لائیٹ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز گروپ "B" میں دفاعی چیمپین عمر کرکٹ کلب نے قاسمی کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے مات دے کر فاتحا نہ آغاز کر دیا۔ فاتح ٹیم کے آل راؤنڈ ر فراز احمد خان کو شاندار بولنگ 3 وکٹوں کے حصول پر میچ ریفری اکبر عالم نے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

قاسمی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم صرف 79 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فیاض حسین 34 رنز اور ایم سہیل نے 11 رنز بنائے ۔ لیفٹ آرم اسپنر فراز احمد خان نے عمدہ بولنگ کر تے ہوئے صرف 19 رنز کے بدلے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ محمد سمیع اور مصباح خان 2-2 حریف بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

جواب میں 80 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمر کرکٹ کلب نے82 رنز 12.3 اورز میں بنا لیا ۔

مگر اس کے لیے اپنے اعزاز کا دفاع کر نے والی عمر کرکٹ کلب کو 5 اہم ترین وکٹوں کا نقصان برداشت کر نا پڑا۔فضل سبحان نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رنز اور ایم وقاص نے قیمتی23 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کا میا بی سے ہمکنا ر کرایا۔بلال آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ امپا ئرنگ کے فرائض ظفر اقبا ل اور ایم ریحان نے انجام دیئے ۔ آج بدھ 2 جولائی 3 رمضان المبارک کو گروپ "C" میں سونی ایسوسی ایٹس کا مقابلہ ایٹو ن کرکٹ کلب سے 10:30 بجے شب ہو گا۔

وقت اشاعت : 01/07/2014 - 20:15:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :