پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کردیا

ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ 08 تا 14 اگست ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، سیکرٹری جنرل

جمعرات جون 22:37

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ہاکی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر سے سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ نے ملاقات کی جس میں ایشین ہاکی فیڈریشن کے سی ای او/ سیکرٹری جنرل طیب اکرام چوہدری بھی شریک تھے،پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جولائی میں ہاکی فائیو لیگ کے انعقاد کا عندیہ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف آصف باجوہ نے کہاکہ ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ 08 تا 14 اگست ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ آصف باجوہ نے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں ایونٹ میں شریک ہونگیں، پی ایچ ایف ٹاپ آٹھ رینکنگ میں واپڈا، نیشنل بینک، سوئی سدرن گیس، نیوی، ماڑی پیٹرولیم، ایئرفورس، پنجاب اور آرمی شامل ہیں۔پاکستان ہاکی کا ڈومیسٹک سیزن بھرپور طریقے سے شروع ہونے جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھرپور کوشش ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی کو پاکستان میں لایا جائے جس سے پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے میں مدد ملے گی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/06/2021 - 22:37:18

Your Thoughts and Comments