پولینڈ، فٹبال میچ کے دوران سکائی ڈائیور کی میدان میں اینٹری

پیرا شوٹ خراب ہوگیا تھا جس کی وجہ سے فٹبال گراؤنڈ میں ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی: سکائی ڈائیور کا بیان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 12 جون 2021 13:07

پولینڈ، فٹبال میچ کے دوران سکائی ڈائیور کی میدان میں اینٹری
وارسا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جون 2021ء ) فٹ بال میچ کے دوران اگر کاغذ کا ٹکڑا یا کوئی تھیلا سٹیڈیم میں آجائے تو کھلاڑی اپنی جگہ پر کھڑے ہوجاتے ہیں جبکہ امپائر سیٹی بجا کر فوراً کھیل کو روک دیتا ہے، آپ نے سُنا ہوگا کہ فٹبال میچ کے دوران سٹیڈیم میں بلی، کبوتر، کینگرو یا کوئی اور جانور آگیا مگر اب کی بار ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

پولینڈ کے شہر وارسا میں ہونے والے فٹبال میچ کے دوران جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گول کرکے ایک دوسرے پر سبقت لینے کی جنگ میں مصروف تھے تو اسی دوران فضا سے اڑتا ہوا ایک شخص اچانک گراؤنڈ میں اترا۔ معاملہ کچھ یہ ہے کہ چند نوجوانوں نے بلندی سے چھلانگ لگا کر پیرا شوٹ کے ذریعے کسی محفوظ مقام پر اترنا تھا۔

(جاری ہے)

سکائی ڈائیور کی اچانک آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو یہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی پیرا شوٹ کے ساتھ ایک شخص گراؤنڈ میں آیا تو کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا تھا۔

کھیل رکنے پر امپائر اس قدر ناراض ہوا کہ اُس نے سکائی ڈائیور کو ییلو کارڈ دکھا کر فوراً گراؤنڈ سے باہر جانے کا حکم دیا۔
خبرایجنسی کے نمائندے کو سکائی ڈائیور نے بتایا کہ اُس کا پیرا شوٹ خراب ہوگیا تھا جس کی وجہ سے فٹبال گراؤنڈ میں ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وقت اشاعت : 12/06/2021 - 13:07:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :