برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے سے ویران گراؤنڈز کی رونقیں لوٹ آئیں

برمنگھم میں پاکستانی نوجوانوں نے کرکٹ کا میلہ سجایا جس میں مختلف شہروں سے پروفیشنل کھلاڑیوں سمیت لوکل کرکٹرز نے بھی شرکت کی

Sajid aziz ساجد عزیز ہفتہ 12 جون 2021 14:55

برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے سے ویران گراؤنڈز کی رونقیں لوٹ آئیں
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2021ء) برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے سے ویران گراؤنڈز کی رونقیں لوٹ آئیں ۔ برمنگھم میں پاکستانی نوجوانوں نے کرکٹ کا میلہ سجایا جس میں مختلف شہروں سے پروفیشنل کھلاڑیوں سمیت لوکل کرکٹرز نے بھی شرکت کی ۔

میچ کے دوران کھلاڑی  پاکستانی میوزک کے ساتھ باربی کیو سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے ۔

گزشتہ برس کرونا وائرس کے باعث جہاں برطانیہ میں  دیگر شعبے متاثر ہوئے وہیں کھیلوں کی سرگرمیاں نہ ہونے کی بدولت میدان بھی ویران ہوگئے تھے حالیہ لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کے سبب میدان پھر کھلاڑیوں سے بھر گئے ۔

برمنگھم میں پاکستانی نوجوانوں نے کرکٹ میلہ سجایا جس میں ٹیسٹ کرکٹر یاسر علی ، لاہور لائنز کے آل راؤنڈر آصف رضا ، اسامہ عدنان سمیت مختلف شہروں سے پرفیشنل کرکٹرز کے ساتھ ساتھ لوکل کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بائیس درجہ حرارت کے بہترین موسم میں کھلاڑی کرکٹ کے ساتھ ساتھ باربی کیو سے بھی لطف اندوز ہوتے نظر آئے ۔ میچ کو دیکھنے کے لئے مقامی باشندوں نے بھی گراؤنڈ کا رُخ کیا ۔ ٹیسٹ کرکٹر یاسر علی سمیت دیگر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ دیسی ماحول نے پاکستانی کی یادیں تازہ کر دیں ، کرکٹ کے بہانے عرصہ دراز بعد دوستوں سے وقت گزارنے کا موقعہ ملا ۔

تیس اوورز پر مشتمل میچ میں اسامہ الیون نے طیب الیون کے خلاف بڑے مارجن کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔ فرسٹ کلاس کرکٹر آصف رضا آل راؤنڈ کارکردگی کی بناء پر میچ کے بہترین کھلاڑی قراد پائے اس موقع کھلاڑیوں نے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر اسامہ عدنان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
وقت اشاعت : 12/06/2021 - 14:55:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :