ایم سی اے ٹیلنٹ ہنٹ کا دوسرا مرحلہ اگست میں شروع ہوگا

پیر 7 جولائی 2014 18:47

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) ملک کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ کا دوسرا مرحلہ رمضان کے بعد چترال میں شروع ہوگا جس میں ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے انڈر17 کھلاڑیوں کو کوچنگ دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب سدر وایم ڈی ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور ملک فرمان علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور نے صوبہ بھر میں انڈر17 ٹیلنٹ ہنٹ کا پروگرام شروع کررکھا ہے پہلا مرحلہ ڈسٹرکٹ کرک میں منعقد ہوا جس کے کامیاب انعقاد کے بعد دوسرا مرحلہ ضلع چترال میں شروع ہوگا۔

چھ روزہ کیمپ میں پہلے مرحلے میں ٹرائلز لئے جائینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ان کو مزید پالش کرنے کیلئے کیمپ میں رکھا جائے گا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈکے کوالیفائیڈ کوچز ٹریننگ دینگے ۔

وقت اشاعت : 07/07/2014 - 18:47:21