عظیم فٹبالر الفریڈو ڈی سٹیفانو 88 سال کی عمر میں ایک ہسپانوی ہسپتال میں انتقال کر گئے

منگل 8 جولائی 2014 12:28

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء)عظیم فٹبالر الفریڈو ڈی سٹیفانو 88 سال کی عمر میں ایک ہسپانوی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن نڑاد سابق اسٹرائیکر اور اعزازی صدر اپنے تمام کیریئر میں ایک بہترین کھلاڑی رہے تھے۔ فٹبال کلب ریئل میڈرڈ نے کہا کہ ڈی سٹیفانو کو ہفتے کو دل کا دورہ پڑا تھا جنہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ریئل میڈرڈ کے مطابق 88 سالہ ڈی سٹیفانو کو دل کا دورہ اس وقت پڑا تھا جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ریئل کے سینڈیاگو برنابیو اسٹیڈیم کے قریب دن کا کھانا کھا رہے تھے۔انہیں تشویشناک حالت میں گریگوریو مارانن ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں بعد میں وہ کوما میں چلے گئے تھے اور انہیں مشین کے ذریعے آکسجین دی جارہی تھی۔ریئل میڈرڈ کے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈی سٹیفانو ہسپانوی دارالحکومت میں گریگوریو مارانن ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

وقت اشاعت : 08/07/2014 - 12:28:12