فیفاورلڈ کپ میں ٹیم کو سپورٹ کرنیوالی ایک فین ماڈل بن گئی

جمعرات 10 جولائی 2014 16:19

فیفاورلڈ کپ میں ٹیم کو سپورٹ کرنیوالی ایک فین ماڈل بن گئی

برسلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء)ورلڈ کپ فٹ بال کے گروپ میچوں کے دوران اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے والی ایک فین کو بڑا ماڈلنگ کانٹریکٹ مل گیا۔

(جاری ہے)

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی17 سالہ Axelle Despiegelare پر ایک معروف بین الاقوامی برینڈ کی اس وقت نظر پڑی جب وہ ایک میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہی تھیں، ایکسل کیمرے کی آنکھ کو بھا گئی اور پھر انٹر نیٹ پر ان کی تصویروں کی دھوم ایک بین الاقوامی برینڈ کے ایگزیکٹیوز تک پہنچی جنہوں نےایکسل کو اپنا برینڈ ایمبیسڈربنالیا، اس کانٹریکٹ کے لیے ایکسل کو کتنی رقم ملی یہ تو نہیں معلوم لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے فینز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ضرور ہورہا ہے۔

بیلجِیئم تو بھلے ارجنٹینا کے ہاتھوں ناکام ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا لیکن ایکسل کے لیے ضرور کامیابی کے دروازے کھل گئے۔

وقت اشاعت : 10/07/2014 - 16:19:26