AKG کرکٹ ‘ کے الیکٹر ک نے چیمپین ٹپال کلب کوشکست دے دی

جمعرات 10 جولائی 2014 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) 27 واں آغا خان جیم خانہ رمضان فیسٹولT-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2014 کے گروپ " B" میں طاقتور کے الیکٹر ک نے دفاعی چیمپین ٹپال کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر کا میا بی کا کھا تہ کھول لیا۔ کے الیکٹر ک کو اپنے گروپ میں پہلے ہی میچ میں آئی ایم آئی عمر ایسوسی ایٹس کے خلا ف ناکا می کا سامنا رہا تھا۔ جبکہ اپنے ٹائیٹل کا دفا ع کر نے والی ٹپال کرکٹ کلب کو پہلے میچ میں عمر ایسو سی ایٹس کے خلا ف اور اب کے الیکٹرک کے خلا ف مسلسل دوبارہ ناکا می کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

کے الیکٹر ک کے سابق قومی انڈر 19 کرکٹر ز رمیز عزیز کو 43 رنز کی انتہائی اہمیت کی حامل ناقابل شکست اننگ پر مہمان خصوصی اعزازی سیکریٹری آغا خان جیم خانہ عبدالخالق پسنا نی نے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

(جاری ہے)

کے الیکٹر کے کے جمیل گل نے اپنی جا نب سے رمیز عزیز کو کیش ایوارڈ 2000 ہزار اور ظفرا حمد نے 1000 ہز ار دیا۔ اس موقع پر چیف آرگنا ئز ذوالفقار پی خان، ایم سی ممبر اے کے جی سلیم نا در علی، ٹپال کے امین مرچنٹ ، عقیل میمن و دیگر بھی موجو د تھے۔

ٹپال کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر ان کی پوری ٹیم 18 اورز میں 117 رنز بنا کر پویلین لو ٹ گئی۔ قومی انڈ ر 19 ٹیم کے قائد سمیع اسلم نے کے الیکٹر ک کے مضبو ط بولنگ اٹیک کا جواں مر دی سے مقابلہ کیا اور 45 گیندوں پر 66 رنز کی عمدہ اننگ میں 10 مرتبہ گیند کو باؤنڈ ری لا ئین کی سیر کرائی اور ایک چھکا بھی لگایا، ذیشان جمیل نے 14 رنز اسکو ر کیے۔

آف اسپنر مصباح خان نے اپنی جا دوئی بولنگ کے ذریعے ٹپال کلب کی مضبو ط بیٹنگ لائین کو تہس نہس کر دیا اور صرف 16 رنز کے عوض 3 مخالف بیٹسمینوں کو پویلین واپسی کا ٹکٹ تھمایا جبکہ رائٹ آرم لیگ اسپنر شاہ زیب احمد خان نے 27 رنز کے بدلے 2 وکٹیں لے کر مصباح خان کو بھر پو ر سپورٹ کیا۔ جو ابی بیٹنگ میں کے الیکٹر ک نے118 رنز کا ہد ف 18 ویں اوور زمیں5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

رمیز عزیز نے ذمہ دارانہ نا قابل شکست 43 رنز 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اسکور کیے رضوان خا ن نے 25 رنز ناٹ آؤٹ ایک چوکے اور ایک چھکے کی بدولت بنائے۔ دونوں کے درمیان چھٹی وکٹ کیلئے 66 رنز کی شاندار نا قابل شکست میچ وننگ شراکت قائم ہوئی۔ ایم وقاص نے 25 رنز میں 2 چوکے لگائے۔ لیفٹ آرم اسپنر اعظم حسین نے 2 وکٹیں لیں ۔ امپا ئرنگ کے فرائض خالد محمو د سینئر اور ظفر اقبال تھے۔ آفیشل اسکو ر ر سید عمران علی تھے۔ آج مورخہ 11 جولائی بروز جمعرات 12 رمضان المبارک کو گروپ "C" میں ایڈوانس ٹیلی کام کا مقابلہ سونی ایسوسی ایٹس سے دوپہر 2:30 بجے ہو گا۔

وقت اشاعت : 10/07/2014 - 19:48:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :