قومی جونیئرہاکی ٹیم کی تیاری کیلئے چار ٹیموں پر مشتمل ہاکی سیریز کل سے شروع ہو گی

جمعرات 8 جولائی 2021 20:43

قومی جونیئرہاکی ٹیم کی تیاری کیلئے چار ٹیموں پر مشتمل ہاکی سیریز کل سے شروع ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2021ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جونیئرہاکی ٹیم کی جونیئرورلڈکپ تیاری کیلئے چار ٹیموں پر مشتمل ہاکی سیریز کل (بروز ہفتہ )سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی۔ سیریز کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور سیریز میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹاپ تھری ٹیموں پاکستان واپڈا، نیشنل بینک اور سوئی سدرن گیس کے جونیئر کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

سیریز کے میچز لیگ سسٹم پر کھیلے جائیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیریز کا انعقاد جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاری کے لئے کیا ہے ۔ یہ سیریز 18 جولائی تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ کرنل (ر )آصف نازکھوکھر کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی ایچ امپائرز مینجر راشد بٹ امپائرز مینجر کے فرائض سرانجام دیں گے، ٹیکنیکل آفیشلز پینل میں سید علی عباس، محمد نعیم اور شفقت ملک شامل ہیں جبکہ امپائرز پینل میں حافظ عاطف ملک، یاسر خورشید اور سید سبطین رضا شامل ہیں ۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر ایونٹ آفیشلز کے ساتھ 9 جولائی 4 بجے شام میٹنگ کرینگے جبکہ ایونٹ میں شامل ٹیموں کے آفیشلز کے ساتھ میٹنگ شام 5 بجے منعقد ہوگی۔
وقت اشاعت : 08/07/2021 - 20:43:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :