چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ ، بال بوائے سے پروفیشنل گالفر کا سفر طے کرنیوالے افسرعلی نے ہول ان ون کا کارنامہ سرانجام دیدیا

افسر علی نے ہول ان ون کا کارنامہ ہول نمبر 3 پر انجام دیا، ہول ان ون کیلئے قیمتی گاڑی انعام میں رکھی گئی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 10 جولائی 2021 12:37

چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ ، بال بوائے سے پروفیشنل گالفر کا سفر طے کرنیوالے افسرعلی نے ہول ان ون کا کارنامہ سرانجام دیدیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جولائی 2021ء ) کراچی میں جاری چیف آف نیول سٹاف (سی این ایس) گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز افسر علی نے ہول ان ون کرنے کا اعزاز حاصل کیا، وحید بلوچ کی دوسرے روز بھی برتری قائم رہی ۔ پی این ایس کارساز گالف کلب میں جاری چیف آف نیول سٹاف گالف چیمپئن شپ کے دوسرے روز بال بوائے سے پروفیشنل گالفر تک کا سفر طے کرنے والے افسر علی نے ہول ان ون کا کارنامہ انجام دے دیا۔

افسر علی نے ہول ان ون کا کارنامہ ہول نمبر 3 پر انجام دیا، ہول ان ون کیلئے قیمتی گاڑی انعام میں رکھی گئی ہے۔ اپنی کامیابی کے بعد ایک خصوصی انٹرویو میں افسر علی نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے جو انہیں اپنی زندگی کے 25 سال گالف کو دینے کے بعد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہول ان ون قسمت پر منحصر ہے اور الحمد اللہ قسمت نے آج میرے ساتھ احسان کیا۔

(جاری ہے)

افسر علی کا کہنا تھا کہ میں نے یہاں بطور بال پکر کام شروع کیا۔ بعد میں میں نے بال پکرز کا انچارج بنا اور اب یہاں ایونٹ میں حصہ لے رہا ہوں، میں نے گولف کو 25-30 سال دیئے ہیں۔ دوسری جانب چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی وحید بلوچ لیڈ کر رہے تھے کراچی گالف کلب کے وحید بلوچ نے پہلا رائونڈ 6 انڈر پار 66 کے سکور پر اختتام کیا تھا، دفاعی چیمپئن مطلوب احمد اور نامور گالفر شبیر اقبال تین سٹروک کے فرق سے پیچھے ہیں ، جونئیر پرو میں محمد ثاقب، سینئر پرو محمد اکرم، اور امیچرز میں عمر شیخو خان لیڈ کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں 8 کیٹگریز میں مقابلے ہورہے ہیں اور 85 لاکھ کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 10/07/2021 - 12:37:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :