مصر، مردوں اور خواتین ٹیموں کے مابین فٹبال میچ نے تنازع کو جنم دیدیا

قاہرہ یوتھ ٹیم نے خواتین کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4 گولز سے شکست دیدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 10 جولائی 2021 16:46

مصر، مردوں اور خواتین ٹیموں کے مابین فٹبال میچ نے تنازع کو جنم دیدیا
قاہرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جولائی 2021ء ) مصری خواتین کی فٹ بال ٹیم اور مردوں کی ٹیم کے درمیان کھیلے گئے ایک میچ کے بعد مصر کے گلی محلوں میں چہ مگوئیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ مصری خواتین کی ٹیم نے آئندہ کے مقابلوں کی تیاری کی غرض سے قاہرہ کی یوتھ ٹیم کا سامنا کیا۔ اس مقابلے میں قاہرہ یوتھ ٹیم نے خواتین کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4 گولز سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

مصری خواتین کی ٹیم کے کوچ محمد کمال نے مردوں کی ٹیم کے خلاف میچ کا اہتمام کرنے کے اپنے فیصلے کو ایک مضبوط مردوں کی ٹیم سے اپنی بٹالین کا مقابلہ کرنے کی خواہش سے منسوب کیا اور کہا کہ افریقی خواتین کی مضبوط ٹیم کے خلاف میچ بڑا خواب دیکھنے کے مترادف ہے لیکن ایک کمزور ٹیم کے خلاف کھیلنے سے مصری ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ کمال نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے خسارے کے باوجود قاہرہ کی ٹیم کا مقابلہ کرنے کا مقصد حاصل کرلیا۔                                                                                                                          
وقت اشاعت : 10/07/2021 - 16:46:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :