اینڈریو پوئنٹر کو آئرلینڈ ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا

ہفتہ 19 جولائی 2014 14:56

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) اینڈریو پوئنٹر آئندہ ہفتے سری لنکا اے کرکٹ ٹیم کے خلاف شیڈول ہوم سیریز میں آئرلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 34 سالہ اینڈریو وائٹ کی تقریباً 8 ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ٹیم میں چار نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ آئرلینڈاور سری لنکا اے ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 28 جولائی کو پہلے ون ڈے سے ہو گا۔

(جاری ہے)

پوئنٹر اس سے قبل گزشتہ ہفتے ایم سی سی کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈاے ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔ آئرلینڈ نے اس میچ میں دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اعلان کردہ ٹیم میں اینڈریو پوئنٹر کپتان جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں جان اینڈرسن، اینڈریو بلبرائن، پیٹر چیس، کرس، نک لرکن، اینڈریو میک برائن، گریم میک کارٹر، سٹورٹ پوئنٹر، ایڈی رچرڈسن، سٹورٹ تھامسن، اینڈریو وائٹ اور کریگ ینگ شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 19/07/2014 - 14:56:54