چیلنجر کپ انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں برائٹ جیمخانہ کی کامیابی

منگل 27 جولائی 2021 18:13

چیلنجر کپ انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں برائٹ جیمخانہ کی کامیابی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) چیلنجر کپ ٹی ٹونٹی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں برائٹ جیمخانہ نے اسٹرائیکر کرکٹ کلب کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیا ناظم آباد گرانڈ پر کھیلے گئے میچ میں اسٹرائیکر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔علی نقوی نے 71 اور یاسر تنویر نے 44 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

دانیال گیگی نے چار جبکہ افضل قریشی اور نعمت آفریدی نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں برائٹ جیمخانہ نے 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔ عبداللہ عمران نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں اور 13 چھکوں کی مدد سے 103 رنز جبکہ مبشر احمد نے 26 ناٹ آٹ رنز بنائے۔ عزیر اکبر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کے سی سی اے کے سابق کونسل ممبر افضل قریشی نے عبداللہ عمران کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا۔
وقت اشاعت : 27/07/2021 - 18:13:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :