تیسری پنجاب ماس ریسلنگ چمپئن شپ 4ستمبر سے شروع ہوگی

بدھ 28 جولائی 2021 12:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) پنجاب ماس ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تیسری پنجاب ماس ریسلنگ چمپئنشپ 4اور5ستمبر2021کووہاڑی میں ہوگی۔

(جاری ہے)

صدرپاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن نواب فرقان خان کے مطابق دوروزتک جاری رہنے والی چمپئن شپ میں مردوں کی60کلوگرام،65کلوگرام،70کلوگرام،75کلوگرام، 80کلوگرام، 90کلوگرام، 105کلوگرام، 125کلوگرام اور125کلو گرام سے زائد وزن کی کیٹگرزکے اور عورتوں 55کلوگرام، 65کلوگرام، 75کلوگرام، 85کلو گرام اور85کلوگرام سے زائدوزن کی کیٹگریزکے مقابلے ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ چمپئن شپ میں حصہ لینے والی تمام ڈویژنوں کو یہ یقین دہانی کروانی ہوگی کہ جوکھلاڑی ان کی نمائندگی کررہے ہیں وہ اس ڈویژن کاحصہ ہیں۔
وقت اشاعت : 28/07/2021 - 12:59:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :