ارشد ندیم ٹوکیو اولمپک گیمز میں جیولین تھرو کے ایونٹ کے کوالیفائنگ راونڈ میں قسمت آزمائی پرسوں کریں گے

پیر 2 اگست 2021 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) ارشد ندیم ٹوکیو اولمپک گیمز میں جیولین تھرو کے ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں قسمت آزمائی بدھ کو کریں گے۔ ارشد ندیم کے ہمراہ ان کے کوچ فیاض حسین بخاری بھی ٹوکیو جاپان میں ہیں اور ان کو مزید تربیت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ارشد ندیم کی تیاری کے حوالے سے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپک گیمز کی تیاری کے لئے بھر پور محنت کر رکھی ہے اور پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے محدود وسائل کے تحت ترکی اور چین میں بھی ارشد ندیم کو تربیت دلائی تھی اور تیاری کے سلسلہ میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھی پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کو ہر ممکن تمام سہولیات فراہم کیں۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اور قوم کی دعائیں ارشد ندیم کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالی ارشد ندیم کو جاپان کی سر زمین پر کامیابی عطا کرے اوروہ انشائ اللہ میڈل کے ساتھ اپنے کوچ فیاض حسین بخاری کے ہمراہ واپس وطن لوٹے۔
وقت اشاعت : 02/08/2021 - 14:48:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :