کوکا کولا نے یکم اگست سے 14روزہ فٹ بال لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا

بدھ 23 جولائی 2014 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء)کوکا کولا نے یکم اگست سے 14روزہ فٹ بال لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا ،پاکستان میں نوجوانوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے مشن کے سلسلے میں کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی بی پی ایل) شہر ملتان میں یکم اگست سے 14اگست تک فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ آل پاکستان کوکا کولا فٹ بال لیگ کے عنوان سے ملتان کے اسپورٹس گراؤنڈ میں یکم اگست سے شروع ہوگا۔ ملک کے مختلف حصوں سے اس مقابلے میں کل 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ ٹورنامنٹ دو ہفتے کی مدت کا ہوگا ۔ جشن آزادی کے دن یہ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوجائے گا ، اس دن اختتامی تقریب کے ساتھ فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 23/07/2014 - 20:03:29