نیشنل فٹسال چیمپین شپ، خیبرپختونخواکے کھلاڑیوںکا تربیتی کیمپ ہری پورمیںشروع

جمعہ 6 اگست 2021 00:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) کوئٹہ میںدس تاچودہ اگست تک کھیلی جانیو الی قومی فٹسال چیمپیئن شپ کے لئے صوبہ خیبرپختونخوافٹسال ٹیم کے انتخاب کے لیے تربیتی کیمپ ہری پورمیںشروع ہوگیا‘ کیمپ چارروزتک جاری رہے گاجس میں صوبہ بھرسے پچیس سے زائد کھلاڑی شریک ہیں‘ کیمپ کے اختتام پردس رکنی ٹیم کااعلان کیاجائے گاجبکہ ٹیم نواگست کوکوئٹہ کے لئے بذریعہ بس روانہ ہوگی‘انہوں نے بتایاکہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ایک متوازن ومضبوط ٹیم تشیکیل دیں اورایونٹ کے فاتح بن کرواپس لوٹیں‘سیکرٹری معین الدین انہوںنے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں پشاور،ہزارہ،کوہاٹ،بنوں،ڈی آئی خان، مرادن، نوشہرہ، چارسدہ اوردیگراضلاع سے بھی کھلاڑی شریک ہیںجبکہ مزیدجو کھلاڑی تربیتی کیمپ وٹرائلز میںشرکت کے خواہشمندہوں وہ بھی آسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میںانہوںنے بتایاکہ بلوچستان حکومت نے فٹسال چیمپیئن شپ کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیںتمام ٹیموں کوبہترین رہائش سمیت تمام ترسہولیات دینے کااعلان کیاہے‘ امیدہے کہ ایونٹ کامیاب رہے گااورکھلاڑیوں کو بہترین ایونٹ ملے گاجس سے ان کی صلاحیتیںمزیدنکھرکرسامنے آئیںگی۔
وقت اشاعت : 06/08/2021 - 00:05:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :