دانش عزیز ایورسٹ پریمیئر لیگ میں چٹوان ٹائیگرز کے لیے کھیلیں گے

25 سالہ دانش سابق کپتان شاہد آفریدی کے بعد ای پی ایل میں شرکت کی تصدیق کرنیوالے دوسرے پاکستانی کرکٹرہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 13 اگست 2021 15:45

دانش عزیز ایورسٹ پریمیئر لیگ میں چٹوان ٹائیگرز کے لیے کھیلیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 اگست 2021ء ) نوجوان آل رائونڈر دانش عزیز اس سال 25 ستمبر سے 9 اکتوبر تک نیپال کی ایورسٹ پریمیئر لیگ (ای پی ایل) میں چٹوان ٹائیگرز کے لیے کھیلیں گے۔ 25 سالہ دانش سابق کپتان شاہد آفریدی کے بعد ای پی ایل میں شرکت کی تصدیق کرنے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی ٹورنامنٹ میں کھٹمنڈو کنگز الیون کی نمائندگی کریں گے جو کھٹمنڈو کے تری بھون یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

 چتوان ٹائیگرز کے آپریشن ڈائریکٹر بنیتا چودھری بھٹارائی نے کہا کہ ’ ہم ای پی ایل کے نئے سیزن کے لیے اپنے بیرون ملک کھلاڑی کی حیثیت سے دانش کی میزبانی کرنے پر پرجوش ہیں۔ انہیں پاکستان کی بیٹنگ کا مستقبل کہا جاتا ہے‘۔
                                                                                                                               
وقت اشاعت : 13/08/2021 - 15:45:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :