نیوزی لینڈ نے میچ فکسنگ کیخلاف پیش کئے گئے بل کی حمایت کردی ، میچ فکسنگ کرائم ہے اس کو ختم کرنا ضروری ہے ، نیوزی لینڈ کے ارکان پارلیمنٹ بل کی حمایت میں آگے آگئے ،بل کے تحت فکسنگ کو کرائم ایکٹ کے تحت دھوکہ دہی کے زمرے میں شامل کیا ہے ،جو بھی افراد میچ فکسنگ میں ملوث ہوں گے۔اسے سات سال قید کی سزا دی جائے سکے،میچ فکسنگ ملکی سالمیت اور کھیل کی اسپرٹ کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں، وزیر کھیل نیوزی لینڈ، 7 سال سزا کم ہے ، جو کھلاڑی اپنے ملک کی عزت تار تار کرے ، وہ ملک اور قوم کا غدار ہوتا ہے ، ایسے کھلاڑی کی سزا پھانسی ہونی چاہیے ، جاوید میانداد

جمعرات 31 جولائی 2014 16:29

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) میچ فکسنگ کرائم ہے اس کو ختم کرنا ضروری ہے۔نیوزی لینڈ کے ارکان پارلیمنٹ نے میچ فکسنگ کے خلاف پیش کیے گئے بل کی حمایت کردی جبکہ پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کی سزا سات سال کم ہے اس سنگین جرم میں ملوث کھلاڑی کو سزائے موت دی جانی چاہیے ۔ نیوزی لینڈکے وزیر کھیل مرے مککولی کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ ملکی سالمیت اور کھیل کی اسپرٹ کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ جو حالیہ واقعات پیش آئے ہیں وہ انتہائی افسوسناک ہے۔حکومت اس معاملے پر بھرپور کاروائی کررہی ہے۔اس کو دیکھتے ہوئے کیوی پارلیمنٹ نے میچ فکسنگ کے خلاف بل پیش کیا ہے۔ بل کے تحت فکسنگ کو کرائم ایکٹ کے تحت دھوکہ دہی کے زمرے میں شامل کیا ہے ،جو بھی افراد میچ فکسنگ میں ملوث ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسے سات سال قید کی سزا دی جائے سکے گی۔

نیوزی لینڈ کے بیٹسمین لوونسنٹ میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں جس کے بعد ان پر تاحیات پابندی لگا دی گئی۔ میچ فکسنگ بل کے حوالے سے پاکستانی سابق کپتان جاوید میانداد نے ہے کہ آئی سی سی سے پہلے نیوزی لینڈ کی جانب سے اس پر قانون سازی کرنا دوسرے ممالک کیلئے مثال ہے اس حوالے سے جو سزا سات سال کی رکھی گئی ہے وہ کم ہے میرے خیال میں ایسے کھلاڑیو ں کو پھانسی لگا دینی چاہیے کیونکہ وہ ملک اور قوم کے ساتھ غداری کے مرتکب ہوتے ہیں انہوں نے ملک کی عزت تا ر تار کی ہوتی ہے اس لئے غدار کی موت پھانسی ہونی چاہیے گراس روٹ لیول سے ہی میچ فکسنگ کے حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے تاکہ اس بیماری کا جڑ سے خاتمہ کیاجاسکے پاکستان میں جو حالات کرکٹ بورڈ کے چل رہے ہیں اس حوالے سے ایسا بل لانا ضروری ہے سخت قانون پاس ہونے کے بعد کوئی اپنے ملک کی عزت کو تار تار نہیں کرے گا ۔

وقت اشاعت : 31/07/2014 - 16:29:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :