جسٹس(ر)محمد سائر علی کو کرکٹ بورڈ کا قائمقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنرمقررکردیا گیا

پیر 4 اگست 2014 20:18

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) جسٹس(ر)محمد سائر علی کو کرکٹ بورڈ کا قائمقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنرمقررکردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جسٹس(ر)سائرعلی 30 دن میں پی سی بی کے الیکشن کرائیں گے جبکہ اس دوران وہ قائمقام چیئرمین پی سی بی کی بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہریار خان اور نجم سیٹھی کو گورننگ باڈی کا ممبر بنایا گیا ہے۔

پی سی بی کے نئے آئین کے تحت چیئرمین کا چناوٴ الیکشن کے ذریعے ہو گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیٹرن انچیف چیئرمین پی سی بی کے لئے جو افراد نامزد کریں گے ان میں سے الیکشن کے ذریعے چناوٴ کیا جائے گا۔دوسری جانب سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اعلان کے بعد کہ وہ چیئرمین کے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے شہریار خان ایک مرتبہ پھر پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار بن کرسامنے آئے ہیں اور قوی امکان ہے کہ انہیں پی سی بی کا چیئرمین منتخب کر لیا جائے گا۔پی سی بی کے پاس رجسٹرڈ لوکل ایسوسی ایشنز کے نمائندے ووٹ دینے کے اہل ہوں گے۔

وقت اشاعت : 04/08/2014 - 20:18:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :