ایران اور افغانستان کی 37 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق

منگل 5 اگست 2014 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) ایران اور افغانستان نے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی 37 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور نے بتایا کہ 37 ویں نیشنل سرکل کبڈی چیمپئن شپ آئندہ ماہ 12 سے 15 ستمبر تک واہ کینٹ میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں چاروں صوبے ‘ پاکستان آرمی ‘ ایئر فورس ‘ نیوی ‘ پولیس ‘ ایچ ای سی ‘ ریلوے ‘ سوئی نادرن گیس ‘ واپڈا‘ ایران اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

وقت اشاعت : 05/08/2014 - 15:50:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :