روہت شرما کے آئوٹ ہونے کے بعد کٹ پہن کر کریز پر آنے والے بھارتی فین کو سزا مل گئی

سکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈینیئل جارو کو بھاری جرمانہ اور کرکٹ گراونڈ میں داخلے پر تاحیات پابندی لگا دی گئی: ترجمان یارکشائر کرکٹ کلب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 ستمبر 2021 13:03

روہت شرما کے آئوٹ ہونے کے بعد کٹ پہن کر کریز پر آنے والے بھارتی فین کو سزا مل گئی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم ستمبر 2021ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فین ڈینئل جاروس پر ہیڈنگلے کرکٹ گراونڈ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لارڈز میں میچ کے دوران مہمان کھلاڑی کے روپ میں فیلڈنگ کیلئے میدان میں داخل ہونے والے ڈینیئل جاروو کے نام مشہور بھارتی ٹیم کے فین اس بار دو ہاتھ آگے نکلتے ہوئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کٹ کرکے بیٹنگ کے لیے گراونڈ میں آ گئے تھے جس کے بعد گراونڈ میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں زبردستی گراونڈ سے نکالا۔

(جاری ہے)

جاروس کی گراونڈ میں اینٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی۔
یارک شائر کرکٹ کلب کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر جارو کو بھاری جرمانہ اور کرکٹ گراونڈ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس سے قبل لارڈز کرکٹ گراونڈ میں برطانوی شہری نے سیکورٹی کی خلاف ورزی کی اور بھارتی کھلاڑی ہونے کا ڈرامہ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کٹ پہن کر گراونڈ میں داخل ہو گیا تھا۔                                                         
وقت اشاعت : 01/09/2021 - 13:03:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :