جاروو کو بالاخر اپنے کیے کی ’سزا‘ مل گئی

لندن پولیس نے جاروو کو جونی بیئرسٹو پر حملے کے شبہے میں گرفتار کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 ستمبر 2021 11:55

جاروو کو بالاخر اپنے کیے کی ’سزا‘ مل گئی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 ستمبر 2021ء ) بھارتی ٹیم کے پرستار جاروو لندن پولیس حملے کے شبے میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز میدان میں بولر بن کر داخل ہونے والے بھارتی پرستار جاروو کو لندن پولیس نے حملے کے شبے میں گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ جاروو سیریز کے دوران تیسری بار گراؤنڈ میں داخل ہوئے تھے، جارو کو جنوبی لندن پولیس سٹیشن میں لاک اپ کردیا گیا۔

جاروو جمعے کے روز بائولر بن کر میدان میں آئے تھے اور بولنگ کرتے ہوئے نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے برطانوی وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو سے ٹکرا گئے تھے۔
کرکٹ کے پرستار جاروو نے سب سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے فیلڈنگ ممبر کی حیثیت سے لارڈز میں داخل ہوئے تھے اور فیلڈنگ کی ہدایت دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

ہیڈنگلے وہ روہت شرما کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں آگئے تھے جس پر انہیں سکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ کر میدان سے باہر نکال دیا تھا۔

یارکشائر کرکٹ کلب (وائی سی سی) نے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کا مجرم پایا جانے کے بعد ان کے ہیڈنگلے میں داخل ہونے پر تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 04/09/2021 - 11:55:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :