نکولس ماہوت اور پیری ہیوز ہبرٹ نے یو ایس اوپن مینز ڈبلز کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی

ہفتہ 4 ستمبر 2021 13:11

نکولس ماہوت اور پیری ہیوز ہبرٹ نے یو ایس اوپن مینز ڈبلز کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2021ء) فرنچ جوڑی نکولس ماہوت اور پیری ہیوز ہبرٹ نے یو ایس اوپن مینز ڈبلز کے تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، دوسرے رائونڈ میں انہوں نے مارسیلو ڈیمولینر اور مارکوس ڈینیئل کو شکست دی۔ یو ایس اوپن کے دلچسپ مقابلے نیویارک میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں عالمی نمبر تین فرانس کے نکولس ماہوت اور پیری ہیوز ہبرٹ نے برازیل کے مارسیلو ڈیمولینر اور مارکوس ڈینیئل کو سخت مقابلے کے بعد 3-6 ، 7-6 اور 6-7 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔

ایک اور میچ میں آسٹریلوی جوڑی میکس پورسل اور میتھیو ایبڈن نے پولینڈ کے سائمن واکو اور ہبرٹ ہرکاذ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 6-7 سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 04/09/2021 - 13:11:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :