سنگاکارا نے پاکستان کیخلاف37 ویں سنچری بنا کر راہول ڈریوڈ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں 10 سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

جمعہ 8 اگست 2014 20:23

سنگاکارا نے پاکستان کیخلاف37 ویں سنچری بنا کر راہول ڈریوڈ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں 10 سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

گال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز کمار سنگاکارا نے کیریئر کی 37 ویں سنچری بناکر راہول ڈریوڈ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

میچ کے دور ان سنگاکارا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں 10 سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا گال میں پاکستان کے خلاف جاری سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنگاکارا نے ایک مرتبہ پھر انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے ڈٹ کر گرین شرٹس کے باؤلرز کا مقابلہ کیا اور کیریئر کی 37 ویں سنچری بنا دی، اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریوں کی فہرست میں بھارتی بلے باز راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ٹیسٹ میچوں میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے، انہوں نے 51 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ یہ سنگاکارا کی پاکستان کے خلاف دسویں سنچری ہے اور وہ پاکستان کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔

وقت اشاعت : 08/08/2014 - 20:23:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :