قومی بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 22 سے 24 اگست تک کھیلی جائے گی،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی

اتوار 10 اگست 2014 12:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء)قومی بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 22 سے 24 اگست تک یونیورسٹی آف ایگریکلچرل فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزرز کے مطابق 3 روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی جن میں دفاعی چیمپئن واپڈا، آرمی، پولیس، ریلویز، ایچ ای سی، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایشین بیچ گیمز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو کہ تھائی لینڈ میں منعقد ہوں گے۔

وقت اشاعت : 10/08/2014 - 12:21:37