بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے نیوزی لینڈ کیخلاف لاہور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے مارنے کا ریکارڈ توڑ دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 اپریل 2024 20:06

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 اپریل 2024ء) بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے نیوزی لینڈ کیخلاف لاہور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے مارنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے مارنے کا ریکارڈ آئرلینڈ کے پال سٹیئرلنگ کے پاس تھا جنہوں نے اب تک 407 چوکے لگا رکھے ہیں۔

جبکہ بابر اعظم نے 408 چوکے لگا کر یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری ٹاکرے کے سلسلے میں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ کیوی کپتان نے سیریز کے آخری میچ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ سیریز میں شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1 کے مقابلے میں 2 فتوحات کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے سیریز کے آخری میچ کیلئے زمان خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بھی 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، پچ اچھی لگ رہی ہے اس لیے ہم 180، 190 رنز بنانے کی کوشش کریں گے، درمیانی اوورز بہت اہم ہوتے ہیں اور ہم نے اس پر بات کی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر شامل کیے گئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، اش سودھی شامل کیے گئے۔
وقت اشاعت : 27/04/2024 - 20:06:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :