36 ویں ایشین اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی بابر مسیح نے اپنا ابتدائی میچ جیت لیا

پیر 13 ستمبر 2021 14:16

36 ویں ایشین اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی بابر مسیح نے اپنا ابتدائی میچ جیت لیا
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) 36 ویں ایشین اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی بابر مسیح نے اپنا ابتدائی میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی چمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ نے اپنے نیپالی حریف کو چاروں شانے چت کردیا۔ بابر مسیح نے نارمل بوگاٹی کو 0-4 سے ٹھکانے لگایا۔واضح رہے کہ 16 ستمبر تک جاری رہنے والی چمپئن شپ میں 19 ممالک کے 42 کھلاڑی شریک ہیں۔
وقت اشاعت : 13/09/2021 - 14:16:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :