کمار سنگاکارا کے خلاف ریویو نہ لینے کا فیصلہ ہمیں مہنگا پڑا ،سعید اجمل

اتوار 10 اگست 2014 13:48

کمار سنگاکارا کے خلاف ریویو نہ لینے کا فیصلہ ہمیں مہنگا پڑا ،سعید اجمل

گال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2014ء)پاکستانی ٹیم کے آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ کمار سنگاکارا کے خلاف ریویو نہ لینے کا فیصلہ ہمیں مہنگا پڑا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہاکہ سنگا کارا کو آؤٹ کرنے کے بارے میں تھرڈ امپائر سے رجوع کر لیا جاتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔یہ فیصلہ ہمارے خلاف گیا اور کمار سنگا کارا کی اننگز نے میچ کو یکطرفہ کردیا۔

وقت اشاعت : 10/08/2014 - 13:48:30