سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے چیلنجر ایونٹ اوپن ڈی رینز کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی

منگل 14 ستمبر 2021 15:58

سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے چیلنجر ایونٹ اوپن ڈی رینز کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے چیلنجر ایونٹ اوپن ڈی رینز کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 34 سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جرمن یینک میڈن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔اینڈی مرے نے 2017 اور 2019 میں دائیں کولہے کی سرجری کروائی تھی ۔ وہ مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 116 ویں نمبر پر ہیں ۔
وقت اشاعت : 14/09/2021 - 15:58:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :