ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ ٹیم کا سرائے نورنگ کا دورہ

Amjad Ali khan امجد علی خان بدھ 15 ستمبر 2021 11:23

ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ ٹیم کا سرائے نورنگ کا دورہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) ایک ہزار سہولیات کھیل پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ٹیم نے سرائے نورنگ میں زیر تعمیر جمنازیم ہال کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام اور منصوبے پر اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹیم میں پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی، انجینئرپارس، انجینئر عمرشہزاد شامل تھے۔ ٹیم نے اب ہونے والے کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا، منصوبہ 5.20 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جو لکی مروت کی دور دراز یونین کونسل سرائے نورنگ میں مکمل کیا جارہا ہے یہ ہال صرف خواتین گیمز کے لئے مختص ہوگا جس میں بیک وقت تائیکوانڈو، کراٹے، ٹیبل ٹینس، سنوکر، کرم بورڈ، سکریبل اور دیگر انڈور گیمز کی سہولت ہوگی۔
وقت اشاعت : 15/09/2021 - 11:23:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :