انڈر 17کرکٹ‘ زون 6اورزون3ڈویثرن 1کے فائنل میں، ڈویثرن 2کا فائنل زون6اورزون2کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

پیر 11 اگست 2014 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) کے سی سی اے کے زیر اہتمام KCCAانٹر زونل انڈر 17کلر کٹ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈویثرن 1اورڈویثرن 2کے جملہ میچز مکمل ہوگئے۔ ڈویثرن 1میں زون6اورزون3جبکہ ڈویثرن 2میں زون 6اورزون2کی ٹیمیں فائنل میں اپنی نشست کو مستحکم کرنے میں کامیاب رہیں۔ٹورنامنٹ کوارڈنیٹر توصیف صدیقی کے مطابق فائنل کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ڈوثیرن 1میں کھیلے گئے تین میچوں میں زون6نے زون1کو 111رنز ، زون3نے زون7کو 180رنز اورزون5نے زون4کو 15رنز سے شکست دی۔ ڈویثرن 2میں زون 5نے زون4کو 8وکٹوں اورزون 6نے زون 1کو 50رنز سے شکست دی۔ این ایچ ینگ فائٹر گراوٴنڈ پر ڈویثرن 1میں زون 6نے زون1کو 111رنز سے مات دی۔ زون 6نے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور 52.4اوورز میں تمام وکٹوں پر 202رنز اسکور کیے۔

(جاری ہے)

فیضان خان 47مصطفی منصور نے 42رنز بنائے ۔

بابت خان نے 50رنز پر 4اورسعدغنی نے 29رنز پر 2مہرے کھسکائے۔ زون 1کی ٹیم 33اوورز میں 91رنز ہی بناسکی۔ ہاشم رضوی 28رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حذیفہ احمد، محمد زبیر اور اسامہ عدنان نے 2,2وکٹیں باہم تقسیم کیں۔ ٹی ایم سی گراوٴنڈ گلبرگ پر زون 3 نے زون7کو 180رنز سے نشان عبرت بنادیا۔ زون 3نے پہلے بیٹنگ کی اور59.3اوورز میں تمام وکٹوں 393رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

عمران شاہ نے 136رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ رام روی 12رنز کی کمی سے اپنی سنچری اسکور نہ کرسکے۔ عزیز الدین نے 3وکٹیں اپنے نام کیں۔لانڈھی جیم خانہ گراوٴنڈ پر زون5نے زون 4کو 15رنز کی شکست سے دوچار کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زون5نے 152رنز کا مجموعہ تمام وکٹیں کھو کر حاصل کیا۔ واجد نثار 62اوراشعر قریشی نے26رنز کے ساتھ عمدہ بیٹنگ کی۔ عارش علی نے شاندار گیند بازی کی اور 4حریف بلے بازوں کو پویلین روانہ کیا۔

زون 4کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 113رنز پر ہمت ہار گئی۔ دانیال نوید 36اورحنیف آزاد 14ہی کچھ مزاحمت کرسکے۔ محمد زاہد نے انتہائی کفایتی بولنگ کی اور5رنز پر 5کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ پاک اسٹار گراوٴنڈ ملیر پرڈویثرن 2میں زون 5نے زون4کو 8وکٹوں کی کاری ضرب لگائی۔ زون4کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پوری ٹیم 49رنز پر 15.4اوورز میں ڈھیر ہوگئی۔

وسیم اکرم 15اور محمد دانیال نے 10رنز بنائے۔ محمد فاروق نے 5اورمحمد عاقب نے 2بلے بازوں کو نشانہ بنایا۔ زون 5نے 2وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ محمد احسان 16رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈویثرن 2 کے دوسرے میچ میں زون6نے زون1کو 50رنز سے پیچھے چھوڑا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زون6نے 56.2اوورز میں 9وکٹیں گنوا کر 197رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ محمد حسین 43اورعمار اقبال نے 34رنز بنائے۔ احمد فاروق نے 4اورسید امین نے 3حریف بلے بازوں کو وکٹ چھوڑنے پر مجبور کیا۔ زون1کی پوری ٹیم 147رنز پر پویلین سدھار گئی۔ طحہ محمود 33اورمحمد عمیر 28رنز بناسکے۔ احمد سلیم نے 3اورطحہ ریاض کو 2وکٹیں ملیں۔

وقت اشاعت : 11/08/2014 - 22:54:52