نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کی ضرورت ہے، عامر سہیل

یہ سوچ کر میں اور زیادہ افسردہ ہورہا ہوں کہ ہمارے فینز کتنے اپ سیٹ ہوں گے، حسن علی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں معلوم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہمیں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کی ضرورت ہے، چارٹرڈ طیارہ تو کل آئے گا یہاں منٹ منٹ میں چیزیں بدل جاتی ہیں۔

عامر سہیل نے کہا کہ ہمیں آئی سی سی سے براہ راست دو ٹوک بات کرنی ہوگی۔اس حوالے سے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ یہ سوچ کر میں اور زیادہ افسردہ ہورہا ہوں کہ ہمارے فینز کتنے اپ سیٹ ہوں گے۔حسن علی نے کہا کہ دنیا سے میں یہی کہوں گا کہ ہمارا ملک کرکٹ کے لئے محفوظ ہے۔حسن علی نے کہا کہ فینز سے یہی کہوں گا کہ ہم ان کی افسردگی کو خوشیوں میں بدلیں گے۔
وقت اشاعت : 18/09/2021 - 00:16:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :