فلپائن، باکسنگ اسٹار مینی پیکاؤ کا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

پیر 20 ستمبر 2021 11:50

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) فلپائن کے باکسنگ اسٹار مینی پیکاؤ نے آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ باکسر اس وقت سینیٹر ہیں اور ان کی سیاسی جماعت اتحاد پی ڈی پی اور لابان نے انہیں پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بھی نامزد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی سیاسی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے پیکاؤ نے کہاکہ میں ایک فائٹر ہوں اور ہمیشہ اندر سے اور باہر سے فائٹر رہوں گا۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنی ساری زندگی کبھی کسی فائٹ سے پیچھے نہیں ہٹا ہوں۔ دوسری جانب ماہرین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں موجودہ صدر اور حریف جماعت کے مضبوط صدارتی امیدوار روڈریگو ڈوٹیرٹے کے لیے مینی پیکاؤ ایک سنجیدہ خطرہ ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی پیکاؤ نے اپنی حالیہ فائٹ لڑی جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 20/09/2021 - 11:50:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :